ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ایم سی ڈی الیکشن میں وی وی پی اے ٹی سہولت سے لیس ای وی ایم کے استعمال کے لیے عدالت میں عرضی داخل

ایم سی ڈی الیکشن میں وی وی پی اے ٹی سہولت سے لیس ای وی ایم کے استعمال کے لیے عدالت میں عرضی داخل

Wed, 19 Apr 2017 11:38:40    S.O. News Service

نئی دہلی، 18؍اپریل(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )عام آدمی پارٹی نے الیکشن کمیشن کو قومی دارالحکومت میں ہونے والے ایم سی ڈ ی الیکشن میں وی وی پی اے ٹی مشینوں سے جڑی ای وی ایم کا استعمال کرنے کی ہدایت دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے دہلی ہائی کورٹ میں آج ایک عرضی دائر کی ہے ۔کارگزار چیف جسٹس گیتا متل اور جسٹس انو ملہوترا کی بنچ کے سامنے فوری سماعت کے لیے ایک درخواست کا ذکر کیا گیا اور بنچ نے اس معاملے پر آج ہی سماعت کرنے پر اتفاق کیا۔ایم سی ڈی انتخابات میں کونسلر وں کے انتخاب کے لیے میدان میں اتر رہے محمد طاہر حسین اور آپ کی طرف سے دائر درخواست کا سینئر وکیل اندرا جے سنگھ نے ذکر کیا۔انہوں نے عدالت سے مختلف ریاستوں میں ای وی ایم سے چھیڑ چھاڑ کے حالیہ مبینہ واقعات کے پیش نظر اس معاملے کو آج کے لیے درج کرنے کی اپیل کی۔درخواست گزار نے یہ جاننا چاہا کہ دہلی ریاستی الیکشن کمیشن نے پہلی پیڑھی کی ای وی ایم کا مطالبہ کیوں کیا ، جو ایم سی ڈی انتخابات کرانے کے لیے کم از کم سیکورٹی فیچرس پر مشتمل ہے۔انہوں نے ایم سی ڈی الیکشن کے لیے راجستھان سے لائی گئی مشینوں کے استعمال پر سخت اعتراض کیا ہے۔دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے ایم سی ڈ ی انتخابات کے لیے راجستھان سے لائی گئی ای وی ایم سے مبینہ چھیڑچھاڑ کئے جانے کا حال میں الزام لگاتے ہوئے انہیں استعمال نہ کرنے کا مطالبہ کیا تھا ۔کیجریوال نے کہا کہ صرف وی وی پی اے ٹی سے لیس ووٹنگ مشینوں کا ہی استعمال کیا جانا چاہیے ۔ووٹر ویریفائڈ پیپر آڈٹ ٹرائل (وی وی پی اے ٹی )بیلٹ پیر سے پاک ووٹنگ نظام کا استعمال کرنے والے رائے دہندگان کو فیڈ بیک مہیا کرانے کا ایک طریقہ ہے۔


Share: